اہم واقعات

21 اپریل کے اہم واقعات

واقعات

1509ء – ہنری ہشتم شاہ انگلستان اپنے باپ ہنری ہفتم کی وفات کے بعد تاج برطانیہ کا وارث بن گیا۔
1526ء – لودھی سلطنت کے آخری حکمران، ابراہیم لودھی کو ظہیر الدین محمد بابر نے پانی پت کی لڑائی میں شکست دی اور قتل کر دیا۔
1802ء – 12 ہزار وہابیوں نے عبد العزیز بن محمد بن سعود کی زیر قیادت، کربلا شہر پر حملہ تین ہزار سے زائد باشندوں کو قتل کیا اور شہر کو برباد کر دیا۔
1898ء – امریکا نے ہسپانیہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1926ء – جنت البقیع، چار شیعہ اماموں کے مزارات، وہابیوں نے مسمار کر دیے۔
1987ء – تامل ٹائیگرز نے سری لنکا کے دارالحکومتی شہر کولمبو میکڑ کار بم دھماکا کیا جس میں، 106 افراد ہلاک ہوئے۔
2005ء – ہسپانیہ کی پارلیمنٹ نے ہم جنس شادی کو قانونی قراردیا۔

ولادت
1837ء – فریڈرک باجر، ڈنمارکی سیاست دان، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1922ء)
1864ء – میکس ویبر، جرمن ماہر معاشیات و سماجیات (و۔ 1920ء)
1882ء – پرسی ولیم برج مین، امریکی طبیعیات دان، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1961ء)
1889ء – پاول کرر، روسی سوئس کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1971ء)
1915ء – انتھونی کوئن، میکسیکی امریکی اداکار (و۔ 2001ء)
1926ء – ایلزبتھ دوم، ملکہ برطانیہ
1926ء – سید ظہور شاہ ہاشمی، بلوچی شاعر (و۔ 1978ء)
1932ء – ایلین مئے، امریکی اداکارہ، مزاحیہ اداکارہ، ہدایت کار اور مصنفہ
1945ء – سرینیوساگرنم ونکتتاراگھون، بھارتی کرکٹ کھلاڑی اور امیپائر
1963ء – لیزا ڈار، امریکی اداکارہ
1968ء – لیسلی سلوا، امریکی داکارہ
1971ء – ایشوریا، بھارتی اداکارہ
1976ء – شبیر احمد، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
1989ء – ٹینٹو لوکا، بھارتی ایتھلیٹ

وفات
1408ء – امیر جلال الدین میران شاہ، پندرہوین صدی میں آذربائیجان کا حاکم (پ۔ 1366ء)
1509ء – ہنری ہفتم شاہ انگلستان (پ۔ 1457ء)
1825ء – جون فریڈرک پفاف، جرمن ریاضی دان (پپ۔ 1765ء)
1908ء – قاضی عبد الوحید فردوسی، ہندوستانی مسلمان مبلغ و عالم دین (پ۔ 1872ء)
1910ء – مارک ٹوین، امریکی ناول نگار، طنز نگار اور تنقید نگار (پ۔ 1835ء)
1938ء – محمد اقبال، پاکستانی قومی شاعر، فلسفی (پ۔ 1877ء)
1946ء – جان مینارڈ کینز، انگریز ماہر معاشیات (پ۔ 1883ء)
1965ء – اڈوارڈ وکٹر اپلیٹن، انگریز اسکاٹ طبیعیات دان، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1892ء)
1996ء – جوہر دودائیف، چیچن جنرل اور سیاست دان، چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے پہلے صدر (پ۔ 1944ء)
1996ء – عبد الحفیظ کاردار، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی (پ۔ 1925ء)
2003ء – نیناسیمون، امریکی گیت نگار، پیانو نواز اور فعالیت پسند (پ۔ 1933ء)
2009ء – اقبال بانو، پاکستانی غزل گلوکارہ (پ۔ 1935ء)
2016ء – پرنس روجرز نیلسن، امریکی گیت نگار، گٹار نواز (پ۔ 1958ء)

تعطیلات و تہوار
بہائی مذہب میں جشن رضوان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button