دلچسپ و حیرت انگیز

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی کا قبولِ اسلام

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ‘چیری’ 31 سالہ پاکستانی نوجوان ‘محمد سلمان ‘ پر دل ہار بیٹھی۔

پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے رہائشی محمد سلمان گزشتہ 7 یا 8 برس سے دبئی میں مقیم ہیں۔

چیری کی محمد سلمان سے ملاقات دبئی میں ان کی ملازمت کے دوران ہوئی جہاں دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

محمد سلمان کے وطن واپس پہنچنے پر ان کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی بھی ان کے پیچھے پیچھے پاکستان پہنچی جہاں دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر لڑکی نے اسلام قبول کرلیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام ‘چیری’ سے ‘زینب’ میں تبدیل ہوگیا اور پھر دونوں عدالت میں نکاح کرکے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button