ٹیکنالوجی

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن کچھ دیر قبل چاند پر جانے کیلئے روانہ ہو گیا۔

سیٹلائٹ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔ جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشن تین سے چھے ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔

ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی۔

جواب دیں

Back to top button