
واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرا رہا ہے۔
کئی بار صارفین کو اس مشکل کا سامنا ہوتا ہے کہ وہ کسی مخصوص ویڈیو، تصویر یا GIF فائل کو تلاش کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کس چیٹ میں شیئر کی گئی تھی، اب واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پیش کر دیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں ایک نئے میڈیا منیجمنٹ ہب فیچر کی جھلک دیکھی گئی ہے۔
یہ فیچر صارفین کو ان کی تمام چیٹس کی میڈیا فائلز، جیسے تصاویر، ویڈیوز، GIFs، ڈاکومنٹس اور لنکس، ایک ہی جگہ پر دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس میڈیا ہب کا آئیکون واٹس ایپ ویب کے بائیں جانب سیٹنگز آئیکون کے اوپر موجود ہوگا۔اس سیکشن میں صارفین آسانی سے اپنی مطلوبہ میڈیا فائلز تلاش کر سکیں گے اور فائلز کے ساتھ متعلقہ تفصیلات جیسے کہ اسے شیئر کرنے والے کانٹیکٹ کا نام اور تاریخ بھی دکھائی دیں گی۔
اس کے علاوہ میڈیا ہب میں ایک ملٹی سلیکٹ بٹن بھی شامل ہوگا جس کی مدد سے صارفین بیک وقت متعدد فائلز کو فارورڈ، ڈیلیٹ یا ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تاہم، یہ نیا فیچر واٹس ایپ صارفین کے لیے میڈیا فائلز کی تلاش کو مزید آسان اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔