Uncategorized

12 سالہ کوہِ پیما سلینا خواجہ کا براڈ پیک سر کرنے کا عزم

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی 12 سال کی کوہ پیما سلینا خواجہ اسکردو پہنچ گئیں، سلینا 8 ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔
سلینا خواجہ کا کہنا ہے کہ آلودگی کے باعث ماحول تباہ ہوچکا ہے، میں دنیا کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ سلینا نے 2019 میں مشکل ترین 7 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی ’اسپنٹک ‘ سر کرکے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، سلینہ نے یہ ریکارڈ 10 سال کی عمر میں قائم کیا تھا۔
سلینا نے 9 سال کی عمر میں دنیا کی تیسری 6 ہزار 50 میٹر بلند ترین چوٹی ’منگلی‘ کو سر کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
سلینا خواجہ5 ہزار 765 میٹر بلند ’کوزہ سر‘ چوٹی بھی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا چکی ہیں۔
کم عمر کوہ پیما سلینا خواجہ کی تربیت ان کے والد نے خود کی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کی لگن اور شوق کو دیکھتے ہوئے خطروں سے کھیلنے کی تیاری کیلئے گھر میں ہی فٹنس کلب قائم کیا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button