Uncategorized

ناخلف بیٹے نے ناشتہ تاخیر سے دینے پر روزے دار ماں کو قتل کردیا

پنجاب کے ضلع گجرات کے نواحی گاؤں میں ناخلف بیٹے نے ناشتہ دینے میں تاخیر پر روزے دار ماں کو قتل کردیا۔

یہ افسوسناک واقع گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ 2 پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مراریاں گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر ناشتہ دینے میں تاخیر پر اپنی روزے دار ماں کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عثمان نواز نامی شخص نے اپنی والدہ رضیہ بی بی کو ناشتہ بنانے کو کہا تھا، تاہم ماں نے کہا کہ وہ روزے سے ہیں اور کچھ دیر آرام کرنا چاہتی ہیں اس لیے وہ کچھ تھوڑا صبر کرے۔

ماں کی جانب سے ناشتہ دینے میں تاخیر پر ناخلف بیٹا مشتعل ہوگیا اور اپنی ماں کے سر پر آہنی سلاخ دے ماری جس کے نتیجے میں روزے دار خاتون موقع پر دم توڑ گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور خاتون کو لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ملزم کے خلاف اس کے بھائی فرمان علی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

Back to top button