دنیا
غزہ کی پٹی کی سرحد خطرناک علاقہ ہے، اسرائیل کا غزہ کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نیا حکمنامہ

غزہ میں موجود ہمارے نامہ نگار کے مطابق وہاں اب بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں اور اسرائیل نے وہاں کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا نیا حکم جاری کیا ہے۔
اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اسرائیل اپنے حملے جاری رکھے گا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ غزہ کی پٹی کی ساری سرحد اس وقت سرخ ہے، خطرناک زون ہے، اور لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ بیت ہانون، خزہ اور عبسان الکبیرہ اور الجدیدہ سے نکل جائیں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ لوگوں کو ’چاہیے کہ وہ غزہ شہر کے مغرب میں اور خان یونس میں موجود شیلٹرز میں فوری طور پر چلے جائیں۔‘