Uncategorized

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سرفراز کٹیگری سی میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا،سابق کپتان سرفراز احمد کٹیگری سی کا حصہ ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق 20 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے ۔
کٹیگری اے میں کپتان بابر اعظم، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ اظہر علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ کٹیگری بی میں ہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں سابق کپتان سرفراز احمد کے علاوہ عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز اور نعمان علی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button