Uncategorized

ایرانی سپریم لیڈر کا مسلم ممالک کو اہم پیغام

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک کو کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے بجائے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ گمراہ کن ہے۔

ایرانی سپریم لیڈرکا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو جنگ بندی کی وکالت کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کے بس سے باہر ہے بلکہ تمام اسلامک ممالک کو وہ اقدام لینا چاہیے جو ان کے اختیار میں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کر لیں اور اس حکومت کی مدد نہ کریں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس میں شدید بمباری کی گئی ہے، جس کے باعث مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی بمباری کے باعث طبی ٹیموں کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button