Uncategorized

بلاول کے خلاف انتخاب لڑوں گا ، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بلاول بھٹو کے خلاف انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل یا پرسوں ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا جائے گا اور ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد انتخابات کی گہماگہمی نظر آئے گی۔

انہوں ںے کہا کہ میں بلاول بھٹو کے خلاف انتخاب لڑنے جا رہا ہوں۔ ٹکٹس کی تقسیم کے لیے ہمیں یو سی لیول تک لوگوں کو اعتماد میں لینا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کے سامنے پیش نہیں ہوتے اور کاغذات نامزدگی جمع کروانے آ جاتے ہیں۔ جو کوئی جرم کرے گا تواس کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ایک پراجیکٹ کو لانچ کر کے نواز شریف کو نااہل کیا گیا۔ کیا علیم خان اور جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ نے نکالا تھا بلکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار کے لیے علیم خان اور جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکالا۔ آپ نے پاکستان کی اخلاقیات اور سیاست کو تباہ کر کے رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں جلسے کریں گے، کیا کبھی کسی سیاستدان نے تحفوں کا کاروبار کیا ہے جبکہ ان کے لیے تاحیات نااہلی کا کیس لگایا گیا اور سارا سارا دن سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ مریم نواز نے گجرات میں جلسہ کیا تو 70 فیصد ہال خالی تھا، ان کا ووٹ نہیں ہے اور لوگوں میں مقبولیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری جماعتوں نے مل کر 16 ماہ میں ملک کو تباہ کیا۔ ہم نے جلسے کرنے کے لیے 100 سے زائد درخواستیں دی ہیں اور ہمیں جلسہ کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے اجازت ملتی ہے پھر بھی انتظامیہ نہیں کرنے دیتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button