کاروبار

حکومت کا بڑا فیصلہ، برائلر مرغی کے نرخ 200 روپے کم ہونے کا امکان

حکومت نے چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے۔

ذرائع وزارت خوراک کے مطابق کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button