کاروبار

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستانی صارفین کے لئے بری خبر سنادی

آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے اپنے صارگین کو بری خبر سنا دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق کمپنی نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کردیا۔

آن لائن کیب سروس کے ترجمان نے اوبر کی آپریشنل سروس پاکستان میں بند کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اوبر کی کریم آن لائن ٹیکسی ایپ پاکستان میں کام کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں اوبر نے کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں اپنی سروسز بند کردی تھیں۔

اوبر کی جانب سے کراچی، ملتان فیصل آباد،پشاور اور اسلام آباد میں سروسز بند کرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button