سپیشل رپورٹ

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر

وزارت قانون وانصاف نے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا

ڈاکٹرراغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ،متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین بھی ہیں

حال ہی میں آپ کو صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ”ستارہ امتیاز“سے نوازاگیا

ڈاکٹر راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ،پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور پی ایچ ڈی ہیں۔

لاہور(پ ر)صدر پاکستان نے معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کاچیئرمین مقررکردیا۔ وزارت قانون وانصاف نے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈاکٹرراغب حسین نعیمی اس وقت کئی پوزیشن پرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی لاہور میں معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اورمتحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین ہیں،پنجاب زکوۃ کونسل کے ممبر بھی رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ قرآن بورڈ پنجا ب اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی لاہور اورزرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے ممبر ہیں۔آپ نے دینی تعلیم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہورسے حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ ہیں، وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔ملک وبیرون ملک بیسیوں کانفرنسز میں مقالات پیش کرچکے ہیں۔

تعلیم کے فروغ،امن وامان کے قیام اوربین المذاہب ومسالک کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے حال ہی میں آپ کو دینی،تعلیمی اورسماجی خدمات کے اعتراف میں صدرمملکت کی جانب سے ”ستارہ امتیاز“سے نوازا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button