پنجاب سب سے کم گیس فراہم اور سب سے زیادہ استعمال کرنے والا صوبہ بن گیا

گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب سب سےکم گیس فراہم اور سب سے زیادہ استعمال کرنے والاصوبہ بن گیا، پنجاب کے سوا تمام صوبوں نے گیس کم استعمال اورفراہم زیادہ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال 24-2023 کےدوران پنجاب نے سب سے زیادہ 42.16 فیصد، سندھ نے 42 فیصد، خیبرپختونخوا نے 6 فیصد اور بلوچستان نے 10فیصد گیس استعمال کی-
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب نے اوسطاً یومیہ ایک ارب 40کروڑ مکعب فٹ، سندھ نے یومیہ ایک ارب 39 کروڑ 87 لاکھ مکعب فٹ، خیبرپختونخوا نے ساڑھے 18کروڑ اوربلوچستان نےاوسط 33کروڑ 90 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس استعمال کی-
ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 میں پنجاب سے 2 فیصد، سندھ سے 49 فیصد، بلوچستان سے 14 فیصد اور خیبر پختونخوا سے9.87 فیصد گیس فراہم ہوئی جبکہ مالی سال درآمدی ایل این جی سے 25.44فیصد گیس فراہم کی گئی-
ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 24-2023 میں ایل این جی سمیت اوسطاً یومیہ 3 ارب 53 کروڑ 77 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہم کی گئی-
ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 میں سندھ سے یومیہ ایک ارب 71 کروڑ 80 لاکھ مکعب فٹ، پنجاب سے 6 کروڑ 46 لاکھ مکعب فٹ، بلوچستان سے 50 کروڑ 58 لاکھ مکعب فٹ اور خیبر پختونخوا سے یومیہ 34 کروڑ 93 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہم کی گئی۔
اسی طرح مالی سال 24-2023 میں ایل این جی سے یومیہ اوسطاً 90 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کی گئی۔