فن اور فنکار

دلجیت دوسانجھ بھی چاہت فتح کے ’بدو بدی‘ کے فین

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان میں بے سرے گلوکار قرار دیے جانے والے چاہت فتح علی خان کے وائرل گیت ’بدوبدی‘ گانے پر مزاحیہ ویڈیو جاری کردی۔

دلجیت دوسانجھ کی حالیہ جاری انسٹاگرام رِیل میں وہ یونیورسل اسٹوڈیو اورلینڈو میں بچوں کی طرح اچھلتے کودتے مختلف گیمز سے لطف اندوز ہوتے دکھے۔

اس ویڈیو میں انہیں یونیورسل اسٹوڈیو اورلینڈو کے مختلف گیمز کھیلتے اور لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ویڈیوکی اصل خاصیت اس پر دیلجیت دوسانجھ کی آڈیو ہے

دلجیت نے اس رِیل پر لگائی گئی آڈیو کا آغاز ’آئے ہائے اوئے ہوئے، بدو بدی‘ سے کیا اور پھر اس کے بعد دلچسپ انداز میں اپنے گھومنے پھرنے کی ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں الفاظ سے نوازا۔

دلجیت دوسانجھ بھی شازیہ منظور کے فین، کنسرٹ میں گانا گادیا
نشانہ بازی کے کھیل میں دلجیت دوسانجھ نے ایک ڈونٹ اسٹف ٹوائے جیتا جو انہوں نے ایک چھوٹے بچے کو بطور تحفہ پیش کردیا جبکہ پارک میں لگے خطرناک جھولوں پر بھی مزاحیہ تبصرہ کرتے سنائی دیے۔
دلجیت دوسانجھ کی اس رِیل کا کمنٹ سیکشن ہنسنے والے ایموجیز سے بھر چکا ہے اور مداح اب اس رِیل کے ’پارٹ ٹو‘ کا انتظار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button