فن اور فنکار

کترینہ کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی مہارت کے ساتھ فرینچ بولنے کی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ انگریزی یا اردو کے بجائے فرینچ بولتی نظر آرہی ہیں
سلمان خان اور کترینہ نے فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ میں بینا کاک کے ساتھ کام کیا تھا جس میں بینا سلمان خان کی والدہ بنی تھیں اور اس فلم کے بعد سے دونوں سپر اسٹارز کے بینا کاک سے بہت اچھے تعلقات پروان چڑھ گئے تھے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کترینہ کیف فرینچ میں کہہ رہی ہیں کہ ’ میں بینا جی کو ایک طویل عرصے سے جانتی ہوں اور وہ میرے لیے فیملی جیسی ہیں
انہوں نے بتایا کہ ’ مجھے نہیں لگتا کہ میں اپنی زندگی میں اس قدر رحم دل اور نیک خاتون سے ملی ہونگی اور میں بہت خوش ہوں بینا جی کی کتاب کو پڑھ کر اور میں سب لوگوں کو اس کتاب کو پڑھنے کا مشورہ دینا چاہتی ہوں کیونکہ یہ ایک بے حد نیک مقصد کیلئے لکھی گئی ہے‘۔

آخر میں کترینہ کیف نے بینا کاک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس ایونٹ میں اداکارہ کو مدعو کیا
اگرچہ کترینہ کیف کی فرینچ سن کر ان کے مداح دنگ رہ گئے تھے تاہم بعدازاں یہ خلاصہ ہوا کہ زیرِ گردش ویڈیو اصل نہیں بلکہ ڈیپ فیک ہے۔

دراصل یہ ویڈیو مذکورہ ایونٹ کی ہی ہے لیکن اس ایونٹ میں کترینہ کیف نے انگریزی میں بات کی تھی جس کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کی مدد سے ایڈٹ کردیا گیا اور اداکارہ کی ہونٹوں کی حرکت کو تبدیل کرتے ہوئے ان الفاظ کو فرینچ میں ڈب کر کے لگایا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button