ہیرامنڈی کے ’تاجدار‘ اور یشما گِل کی گفتگو کے چرچے

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ یشما گل کو بھارتی اداکار طحہٰ شاہ کا پیغام موصول ہونا خوشی سے نہال کرگیا۔
طحہٰ شاہ ایک بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور ویب سیریر ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ‘تاجدار‘ کا کردار ادا کیا۔
تقسیم ہندوستان سے قبل لاہور کے علاقے میں بسنے والی ایک طوائف ملکہ جان اور ان کے کوٹھے کی زندگی کے گرد گھومتی اس کہانی کے شاندار کاسٹ کی بات ہو یا منفرد ڈائیلاگز، ریلیز کے ساتھ ہی آٹھ اقساط پر مشتمل اس سیریز کو شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے
اس سیریز میں جہاں ‘ملکہ جان’ کا کردار مشہور ہوا وہیں ‘تاجدار’ اور ‘عالم زیب’ کا کردار نبھانے والے فنکار بھی توجہ کا مرکز بن گئے۔
ویب سیریز میں ‘تاجدار’ نامی کردار طٰہٰ شاہ نے ادا کیا جن کی اداکاری اور خوبصورتی کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔
ان کی تعریفوں میں جہان سوشل میڈیا صارفین پوسٹس کررہے ہیں وہیں اداکارہ یشما نے بھی ان کی شاندا پرفارمنس کی تعریف کی۔
اداکارہ کے میسج بھیجنے پر طٰحٰہ شاہ نے انہیں رپلائی دیا اور سرحد پار سے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
بھارتی اداکار کا جواب ملنے پر یشما گل خوش ہوگئیں اور اس خوشی کا اظہار انہوں نے اپنی ایک انسٹا اسٹوری میں کیا۔
انہوں نے اسکرین شوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا حیرانگی کا اظہار کیا اور اسے ’فین مومنٹ‘ قرار دیا