فن اور فنکار

ایک اور فلمی جوڑے کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بری خبر

انڈیا کے نامور فلمی تجزیہ کار کمال راشد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈا کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کے آر کے نے لکھا کہ اداکارہ جلد اپنے شوہر سے الگ ہوجائیں گی اور راگھو کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔کے آر کے کا کہنا تھا کہ اگر پرینیتی چوپڑا نے سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی تو پھر وہ کبھی بھارت واپس نہیں آسکیں گی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا نے گزشتہ برس 24 ستمبر کو شادی کی تھی اور حال ہی میں راگھو کی آنکھوں کا ایک پیچیدہ آپریشن بھی ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button