فن اور فنکار

سجل کی بالی وڈ اسٹار نوازالدین کے ساتھ تصویر کے چرچے

تمغہ امیتاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بالی وڈ اسٹار نوازالدین صدیقی کے ہمراہ تصویر کے خواب چرچے ہونے لگے۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر سجل علی نے سال 2017 میں اپلوڈ کی تھی اور ساتھ ایک طویل کیپشن بھی شیئر کیا تھا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ یہ تصویر میں نے سال بھر سے اس خاص دن کے لیے محفوظ کررکھی تھی ، جب میں ان سے ملی تو میں مکمل طور پر ’اسٹار اسٹرک‘ تھی، اگلے دن جب اداکار سے بات کی تو میں انکی عاجزی و انکساری دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ سب غیر حقیقی تھا ، آپ جیسے اداکار نے میرے لیے انتہائی شائستہ الفاظ کا استعمال کیا۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران آپ سے مل کر خوشی ہوئی، بلاشبہ اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ایک خواب تھا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جن میں #momthemovie #nawazuddinsiddiqui #sajalali شامل تھے۔
واضح رہے کہ بھارتی فلم ’موم‘ 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کی ہدایت کاری روی ادیاور نے انجام دی تھی ۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی، اداکار اکشے کھنّہ، نوازالدین صدیقی، سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی شامل تھے
سجل علی کا ماضی میں ایک انٹرویو میں اس فلم کی پیشکش قبول کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس فلم کا اسکرپٹ سب سے بڑی وجہ بنا، فلم کی کاسٹ بہت بہترین تھی، میں اکشے کھنہ کی مداح ہوں اور ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا بہت خاص تھا، میں کسی بھی فلم میں شوپیس کی طرح پیش نہیں ہونا چاہتی اور اس فلم میں ہر اداکار کو بہتر موقع دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button