فن اور فنکار

سلمان خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، شرمین سیگل

بھارتی اداکارہ شرمین سیگل نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سُپر اسٹار اداکار سلمان خان نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں زیب عالم کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کی۔

نیٹ فلکس سیریز ہیرا منڈی کے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی بھانجی اداکارہ شرمین سیگل سے دوران انٹرویو سوال کیا گیا کہ پہلی بار کس مشہور شخصیت سے ملاقات ہوئی؟

انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی اور اسی ملاقات میں انہوں نے مجھ سے شادی کے لیے بھی پوچھا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس وقت میں صرف 2 یا 3 برس کی تھی جب سلمان خان سے پہلی بار ملاقات ہوئی، اس وقت انہوں نے مذاق میں پوچھا کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘، جس پر میں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں‘۔

انہوں نے حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جہاں بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہونے کے باوجود بھی عالم زیب کے کردار کے لیے 16 بار آڈیشن دیے تھے
خیال رہے کہ اداکارہ شرمین سیگل کو ان دنوں ان کی خراب اداکاری کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اتیتھی بُھتو بَھوا‘ میں جلوا گر ہوچکی ہیں، جس میں مرکزی کاسٹ میں اداکار پراتک گاندھی اور جیکی شراف شامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button