پاکستان

سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان ، کتنے امیدوار پاس ہوئے ؟

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، ایف پی ایس سی نے بتایا کہ سی ایس ایس امتحان میں 401 امیدوارتحریری امتحان پاس کرسکے، 210 کامیاب امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی گئی۔

عادل ریاض پہلی، شہیر بانو دوسری اوقاشہ ابرار رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد ہے، کامیاب امیدواروں میں 126 مرداور 84 خواتین امیدوارشامل ہیں۔

ایف پی ایس سی نے مزید بتایا کہ 13ہزار8امیدواروں نے سی ایس ایس کےامتحان میں حصہ لیا، کامیاب امیدوار گریڈ17سے ملازمت کاآغازکریں گے۔

امتحان میں متعدد کامیاب امیدواروں کے نتائج طبی بنیادوں پر مؤخر کئے گئے، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے عادل ریاض ، پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ثنااعجاز اور ساتویں پوزیشن لینےوالی ماہ رُخ کا نتیجہ طبی بنیادوں پر مؤخر کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button