خوفناک حادثہ بالی ووڈ ہیرو کے خاندان کی جان لے گیا

ممبئی میں شدید طوفان کے سبب پیٹرول پمپ پر گرنے والا بل بورڈ بھارتی اداکار کارتک آریان کے رشتے داروں کو موت کے گھاٹ اتار گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 مئی کو بھارتی شہر ممبئی میں مٹی کے طوفان کی شدت سے بہت بڑا بل بورڈ پیٹرول پمپ پر گرا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک، جبکہ 60 سے زائد ذخمی ہوئے۔
اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بل بورڈ ایک پیٹرول پمپ کے اوپر گرا اور اسے تہس نہس کردیا۔
جہاں اس حادثے میں متعدد لوگ ملبے تلے دب کر مر گئے وہیں اب بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کارتک آریان کے انکل اور آنٹی بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ملبے سے نکالی جانے والی لاشوں کی شناخت 60 سالہ منوج چنسوریا اور انکی 59 سال اہلیہ انیتا کے نام سے ہوئی ہے جو کارتک آریان کے رشتے دار ہیں۔مبئی میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ’ ممکنہ طور پر بل بورڈ گرتے ہی دونوں میاں بیوی فوری طور پر ہلاک ہوگئے‘۔
انکا کہنا تھا کہ ’ 60 گھنٹوں سے زائد چلنے والے اس ریسکیو آپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں شامل یہ آخری دو لاشیں تھیں جو ملبے سے نکالی گئیں اور آپریشن تاحال جاری ہے جس کے سبب مقام کو تحقیق کے لیے سیل کردیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطقابق اس خبر کے جاری ہونے کے بعد کارتک آریان سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اس پر ردِعمل دینے سے گریز کیا۔