فن اور فنکار

خوبصورت ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کیا، سنجیدہ شیخ

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ہیرا منڈی میں ‘وحیدہ’ کا کردار ادا کرنے والی سنجیدہ شیخ کا کہنا ہے کہ زیادہ خوبصورت ہونا بھی ایک سر درد ہے۔

ایک انٹرویو میں جب میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘ہیرا منڈی کے تمام کردار اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی زیادہ چرچوں میں ہیں، کیسا لگتا ہے جب کوئی اسکرین پرفارمنس کے ساتھ ساتھ آپکے حُسن کی بھی تعریف کرتا ہے؟
اپنی زبردست اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی سنجیدہ شیخ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اوروں کا تو نہیں پتہ لیکن حقیقی زندگی میں خوبصورت ہونے کی وجہ سے میں نے کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔

سنجیدہ شیخ نے کہا کہ بہت سارے پروجیکٹس میں سے مجھے یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ ہم معذرت خواہ ہیں اس کردار کو نبھانے کیلئے آپ بہت خوبصورت ہیں، ہمیں معمولی شکل و صورت والی اداکارہ چاہیے۔
سنجیدہ نے مزید کہا کہ پہلے پہلے مجھے دکھ ہوتا تھا لیکن پھر عادت ہوگئی۔

سنجیدہ شیخ بالی وڈ سے پہلے ’ایک حسینہ تھی’، ‘کیا ہوگا نیمو کا’، ‘پیار کا ہے انتظار’ اور ‘عشق کا رنگ سفید’ جیسے سپر ہٹ ٹی وی سیریلز میں نظر آچکی ہیں۔

سنجیدہ کو ہیرا منڈی سے پہلے ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ‘فائٹر’ میں اہم کردار میں دیکھا گیا تھا۔ فلم میں سنجیدہ نے کرن سنگھ گرور کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا

جواب دیں

Back to top button