کاروبار

شہریوں سے پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں

شہریوں سے پٹرولیم لیوی کی مد میں تاریخی وصولیاں کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا مارچ سالانہ بنیاد پر پٹرولیم لیوی وصولی میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ لیوی سے وصولی 719 ارب 56 کروڑ روپے رہی۔

گزشتہ سال جولائی تامارچ لیوی مدمیں وصولی362ارب48کروڑ روپےتھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے پٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال لیوی سے وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا ہے۔

گزشتہ مالی سال پٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کئےگئے تھے۔ اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے جب کہ ہائی اسپیڈڈیزل کے فی لیٹرپر بھی 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button