کاروبار

حکومت کی نجکاری کمیٹی نے نجکاری پروگرام کے لیے 24 اداروں کی منظوری دے دی

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری کی طرف سے مرحلہ وار نجکاری پروگرام پیش کیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کو ترجیح دی جائے گی جبکہ منافع بخش اداروں کی نجکاری پر بھی غور کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کا دائرہ کار اسٹریٹجک اور ضروری ریاستی اداروں تک ہو گا۔ اسٹریٹجک اور ضروری ریاستی ملکیتی اداروں کی درجہ بندی کی جائے گی، درجہ بندی میں نہ آنے والے ایس او ایز کو نجکاری میں شامل کیا جائے گا۔

اجلاس میں 84 ایس او ایز کی نجکاری پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ نجکاری کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی۔جکاری کیلئے سفارش کیے گئے اداروں کی فہرست میں پی آئی اے ، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ، ایچ بی ایف ، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پیکو، جنکوون، ٹو،تھری،فور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں لیسکو ، پیسکو ، آئیسکو ، میپکو ، جیپکو ، حیسکو ،پیسکو،سیپکو اور دیگر ادارے نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔

اسٹیٹ لائف انشورنس،سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ،پاکستان ری انشورنس کارپوریشن بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اگلی میٹنگ میں مرحلہ وار نجکاری پروگرام کو حتمی شکل دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button