سپیشل رپورٹ

وفاقی وزیر امیر مقام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

9 فروری کو الپوری میں پُرتشدد واقعے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کا کیس میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے امیر مقام اور اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ سمیت 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا حکم جاری کیا ہے۔

الپوری واقعے پر پی ٹی آئی امیدوار حاجی سید فرین اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ حاجی سید فرین نے کراس ایف آئی آر کیلیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما حاجی سید فرین خان اور رحمان ایڈووکیٹ سمیت دیگر پر تشدد کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ڈی پی او، ایس پی انویسٹی گیشن اور آر او سمیت دیگر پر کراس ایف آئی آر کا حکم دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button