سیاسیات
مریم نواز نے ایک اور فورس کی وردی پہن لی٬ ویڈیو وائرل

وزہر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر فورسز کی ایک اور وردی زیب تن کر لی۔ مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جہاں وہ ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس نظر آئیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں بھی لیڈی پولیس ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں بھی مریم نواز نے پولیس وردی پہنی تھی۔ پنجاب حکومت کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے اس تقریب کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ لیڈی ریکروٹ کورس اور لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تھی۔
اس پر عوامی و سیاسی سطح پر تنقید کے بعد پنجاب پولیس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’پنجاب پولیس ڈریس ریگولیشنز‘ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پولیس کی وردی پہننے کی اہل ہیں