انٹونی بلنکن کی یوکرین کے نائٹ کلب میں گانا گاتے ویڈیو وائرل
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی یوکرین کے نائٹ کلب میں گٹار بجاتے اور گانا گاتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں انٹونی بلنکن کو کیف کے ایک بائٹ کلب میں بینڈ 19.99 کے ساتھ گٹار بجاتے اور آنجہانی امریکی گلوکار نیل ینگ کا مشہور گانا’راکنگ ان دی فری ورلڈ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے گانا گانے سے پہلے ایک مختصر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ’یوکرین کے فوجی اور شہری خاص طور پر خارکیف کے شمال مشرق میں بہت زیادہ تکلیف میں ہیں اس لیے انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ امریکا ان کے ساتھ ہے بلکہ بہت ساری دنیا ان کے ساتھ ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی فوجی صرف یوکرین کی آزادی کے لیے نہیں بلکہ ایک آزاد دنیا کے لیے لڑ رہے ہیں اس لیے آزاد دنیا بھی ان کے ساتھ ہے۔
اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے بینڈ 19.99 کے ساتھ مل کر گٹار بجاتے ہوئے یہ گانا ’راکنگ ان دی فری ورلڈ‘ گایا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ گانا اس دور میں پیش کیا گیا تھا جب سوویت یونین میں آزادی کے حصول کے لیے شدید مظاہرے ہو رہے تھے اور بعد ازاں سوویت یونین ٹوٹ گیا تھا اور یوکرین سمیت متعدد ممالک نے آزادی حاصل کی تھی۔
انٹونی بلنکن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر جنگ زدہ صورتحال کے دوران یوں گانا گانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو صرف دوسروں کی کمزوریوں اور غیر معقول خواہشات کو پورا کرکے ذاتی مفاد حاصل کرنا آتا ہے