دلچسپ و حیرت انگیز

’صاحب کی‘ گندم سکھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال، ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

گشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں چند آرمی ہیلی کاپٹرز کو ہوا میں معلق دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ایک صاحب کی‘ گندم کی فصل سکھانے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

تاہم، برطانوی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ نے اس ویڈیو کی حقیقت بیان کی ہے۔

بی بی سی نے کہا کہ اگرچہ یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن ایک سابق ایئر فورس افسر کا کہنا ہے کہ بظاہر ویڈیو ایسی فضائی مشق کی ہے جس میں ہیلی کاپٹرز حملے سے پہلے درختوں یا کسی اور رکاوٹ کے پیچھے پوزیشن سنبھالتے ہیں اور اس ویڈیو میں بھی یہی دکھائی دے رہا ہے۔
مذکورہ سابق افسر نے بتایا کہ اس مشق کے تحت حملے سے پہلے ایک آڑ میں ہیلی کاپٹرز اپنی پوزیشن لیتے ہیں اور حملے کا انتظار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ہوا میں معلق ہیلی کاپٹرز کے سامنے درختوں کی ایک قطار دیکھی جاسکتی ہے، یعنی مشق کیلئے یہ مانا گیا ہوگا کہ درختوں کے پیچھے دشمن ہے
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایک کاشتکار نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے فصل سکھانا ممکن تو ہے لیکن اس کیلئے عموماً کسان دھوپ کا ہی سہارا لیتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button