دلچسپ و حیرت انگیز

کیٹ میڈلٹن کی جگہ آفیشل تقریبات میں شرکت کرنے والی ہمشکل کی تصاویر وائرل

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جب برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن بیماری کی وجہ سے تقریبات میں شرکت نہیں کر رہی تھیں تو تب شہزادہ ولیم اور ان کے بچوں کے ساتھ لوگوں نے کیٹ میڈلٹن کو تقریبات میں دیکھا، معلوم ہوا ہے کہ وہ ویلز کی شہزادی کی ہمشکل ہے۔

حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان مختلف وجوہ کی بنا پر سرخیوں میں رہا ہے، جس میں سب سے تازہ ترین کیٹ مڈلٹن کے کینسر کی تشخیص ہے، جس کا اعلان شہزادی آف ویلز نے ویڈیو پیغام کی صورت میں کیا تھا۔ کیٹ مڈلٹن پہلے اپنے پیٹ کی سرجری کی وجہ سے اور اب اپنے کینسر کے علاج کی وجہ سے عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کر رہی ہیں، لیکن بہت سے مواقع پر ان کی ہمشکل نے کسی کو خبر ہوئے بغیر تقریبات میں شرکت کی ہے۔

گیبریلا منرو ڈگلس نامی یہ خاتون عوامی تقریبات میں کیٹ میڈلٹن کی نقالی کرنے پر مامور ہے، اور انھیں اس کے لیے بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے، انھیں ’کیٹ کی ہمشکل‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ایک برطانوی ٹی وی شو میں اس ہمشکل خاتون کے حوالے سے انکشاف کیا گیا، کیٹ میڈلٹن کے کینسر کے اعلان سے قبل میڈیا نے چند تصاویر کھینچی تھیں، جن میں کیٹ اپنے شوہر شہزادہ ولیم اور بچوں کے ساتھ ہنستے کھیلتے نظر آتی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ وہ کیٹ کی ہمشکل تھیں، جنھیں یہ کردار ادا کرنے کے لیے رقم دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمشکل خاتون کو اس کردار کے لیے 1,100 یورو (تقریباً 99,000 روپے) ادا کیے جاتے ہیں، تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس بات کا کوئی سرکاری ریکارڈ یا تصدیق موجود نہیں ہے کہ شاہی محل نے ان کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

کیٹ کی ہمشکل کون ہے؟

انسٹاگرام پر گیبریلا منرو ڈگلس کا ہینڈل ’katelookalike‘ کے نام سے ہے، وہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ غیر معمولی مشابہت رکھتی ہیں، اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ وہ خود کو کیٹ میڈلٹن جیسا دکھائی دینے کے لیے اپنے وقت میں سے کچھ وقت خاص طور پر صرف کرتی ہیں۔

گیبریلا برطانوی آئی ٹی وی کے مشہور ریالٹی پروگرام ’دی ایکس فیکٹر‘ میں مقابلے میں حصہ لے چکی ہیں، کئی اشتہارات میں بھی کام کیا ہے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آخری پوسٹ 2016 کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button