کاروبار

مارچ 2024 میں 57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ رواں برس مارچ تک گندم درآمد کا سلسلہ جاری رہا، اور مارچ 2024 میں 57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گندم درآمد کی تحقیقات کے سلسلے میں 4 رکنی کمیٹی آج بھی اپنا کام جاری رکھے گی، کمیٹی وافر اسٹاک کے باوجود فروری 2024 کے بعد گندم درآمد کا جائزہ لے گی۔

یہ کمیٹی گندم درآمد کی اجازت دینے والوں، اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کل وزیر اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں 57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ کی گئی، اور رواں مالی سال فروری تک 225 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ ہوئی۔

رواں مالی سال مارچ تک 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم یعنی 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ کی گندم درآمد کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نگراں دور میں 27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button