پاکستان

وزارت خارجہ نے کرغزستان کی صورتحال پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کردیا

وزارت خارجہ نے کرغزستان کی صورتحال پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کردیا گیا ہے۔

کرغزستان واقعے سے متعلق بشکیک اور دفتر خارجہ میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کیا ہے۔

کرغزستان میں رہائش پذیر پاکستانی اور طلبہ 0519203108 اور0519203094 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بشکیک میں موجود پاکستانی 00996550730550پررابطہ کریں، اس کے علاوہ ان دو نمبرز 00996501140874، 00996555554476 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button