سیاسیات

ویڈیو: سیاست سے دور شیخ رشید تندور پر نان لگانے لگے

معروف سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اپنے عوامی انداز کے باعث بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

نوجوانی سے سیاست میں بھرپور طریقے سے سرگرم رہنے والے شیخ رشید اپنی کھانے پینے کی عادات کے سبب بھی خاصے مقبول ہیں
پھر چاہے وہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جلسے کے اسٹیج پر بیٹھ کر بریانی کھانا ہو یا پھر راولپنڈی کی گلیوں میں ناشتہ کرنا۔

شیخ رشید اپنے عوامی انداز اور کھانے کا شوق رکھنے کے سبب حلقے کی عوام کے ساتھ خاص رابطہ رکھتے ہیں۔
رواں برس پنڈی کے معروف سیاستدان 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں قید تھے۔
اس دوران 8 فروری کو ہوئے انتخابات میں ان کی جماعت عوامی مسلم لیگ کو بری طرح شکست ہوئی اور اسک ے اگلے ہی روز وہ رہا ہوگئے۔

اس کے بعد سے وہ سیاسی منظر سے غائب ہیں، البتہ سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کرغستان میں موجود ہیں اور وہاں نانبائی کی دکان پر نان لگا رہے ہیں
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹھیک ایک سال قبل 5 مئی 2023 کو بھی وہ کرغستان میں موجود تھے اور اسی طرح نانبائی کی دکان سے ایک تصویر شیئر کی تھی۔

تاہم دونوں مواقع پر لباس مختلف ہونے کے سبب لگتا ہے کہ کہ ان کی نئی ویڈیو حالیہ دورے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button