کاروبار

پنجاب حکومت کا شادی تقریبات سے متعلق بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں شادی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شادی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دی اور پنجاب میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی اصولی منظوری دی گئی اور گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو ڈائریکٹ کیش سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس کے علاوہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے، اسموگ کے سدباب کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے، جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی اور سی ای او فیڈمک کی برطرفی اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب میں فراہمی ونکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کیلیے 10 ارب سیڈ منی دینے، گاڑی کے لیے پلاٹنم کٹیگری نمبر پلیٹ کی فیس 10 لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کے لیے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں۔ ہم آڑھتی اور دیگر مڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button