ٹیکنالوجی

لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز ہوگیا

پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مفت وائی فائی سروسز کا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے لاہور کے 50 مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صوبائی وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی سروسز کا آغاز ہوگیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’لاہور کے 50 مقامات پر مفت وائی فائی (انٹرنیٹ) کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی اس پر کام کیا جارہا ہے
انہوں نے مزید لکھا کہ ’الحمداللہ، ہم جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایک اجلاس کے دوران مریم نواز نے لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے
اس اقدام کا مقصد مختلف عوامی مقامات پر مفت وائی فائی تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ شہری ایک دوسرے سے باآسانی رابطے قائم کرسکیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ آئی ٹی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترجیحی طور پر تعلیمی اداروں، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹینڈز پر بھی انٹرنیٹ کی مفت سروس کا آغاز کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button