ویڈیو کال کے دوران اپنی شکل دیکھنا عورتوں کے لیے تھکان کا باعث بنتا ہے، تحقیق
ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ویڈیو کانفرنس کے دوران خود کی تصویر دیکھنے سے خواتین مردوں کی نسبت زیادہ تکان میں مبتلا ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس تازہ ترین مطالعے میں انکشاف کیا گیا کہ مرد اور خواتین اپنی تصویر دیکھ کر برابر تھکان کا شکار ہوتے ہیں۔
محققین کی ٹیم نے 32 رضاکاروں (16 مرد اور 16 خواتین) پر الیکٹرواینسیفیلوگرافی (ای ای جی) کا استعمال کرتے ہوئے ایک تجربہ کیا۔ یہ تمام افراد لائیو زوم میٹنگ میں مختلف اوقات میں سیلف ویو موڈ کے ساتھ اور اس کے بغیر شریک ہوئے۔
محققین کا کہنا تھا کہ ای ای جی سر پر لگائی گئی الیکٹروڈ کی مدد سے بغیر نقصان پہنچائے دماغ میں ہونے والی برقی سرگرمی کو ریکارڈ کرتی ہے اور ذہنی تکان کی شروعات کی نشان دہی کرسکتی ہے۔
مانیٹرنگ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جس وقت شرکاء اپنی تصویر دیکھ سکتے تھے اس وقت ان کی تکان واضح طور پر زیادہ تھی۔
یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اوئن وھیلن کا کہنا تھا کہ ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم کا استعمال لاک ڈاؤن کے دوران بڑھا۔ ان پلیٹ فارمز کو آض بھی کام اور تعلیم کی غرض بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے لیکن لوگ اکثر ویڈیو کانفرنس میٹنگز میں اپنی تکان کے متعلق بتاتے ہیں۔