سیاسیات

عمران خان اپوزیشن کو پھانسی لگانا چاہتے تھے٬ سابق پی ٹی آئی رہنما

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل
چن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی جس کے لیے وہ خود تحریک انصاف کے پاس گئے لیکن تحریک انصاف نے بات چیت سے انکار کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔

ندیم افضل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button