جرم کہانی

گیس چوری کریک ڈاؤن: 82 گیس کنکشن منقطع، 20 لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 82 گیس کنکشن منقطع کردیے. جبکہ 20 لاکھ سےزائد کےجرمانےبھی عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 16گیس کنکشن منقطع کیے مزید ٹیم نے 4 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 40 گیس کنکشن منقطع کیے اور 15 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہالپور میں کمپریسر کے استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع کیے گیے۔
مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 1 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button