جرم کہانی

اوباش نوجوان کی گونگی بہری ذہنی مریضہ لڑکی سے زیادتی

مریدکے کی آبادی ٹپیالہ میں اوباش نوجوان نے گونگی بہری ذہنی مریضہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم عاصمہ گھر میں اکیلی تھی، بھائی بھابی مزدوری کرنے کھیتوں میں گئے تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم اوباش گھر میں داخل ہوا، ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا، زیادتی کی شکار لڑکی کے بھائی کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھتیجی سے زیادتی کرنے والے شخص نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں بچی سے زیادتی کیس میں اپنی بھتیجی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویران جگہ پر اپنی بھتیجی کو ہوس کانشانہ بنایا تھا اور بچی کی نشان دہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم عثمان شیخ نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ میں بہک گیا تھا مجھ سے بڑی غلطی ہوئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button