شادی ملتوی ہونے پر دولہا وحشی بن گیا، دلہن کا سر کاٹ کر لے گیا
شادی کی تقریب ملتوی ہونے پر دولہا نے انتہائی حیوانی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا سر کاٹ کا اپنے ساتھ لے گیا۔
بھارت میں شادی سے جڑی عجیب وغریب خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن اس بار ایک انتہائی دہشتناک واردات نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والی واردات بھارت کے پہاڑی قصبے میں ہوئی جہاں ایک 32 سالہ پرکاش نامی شخص کی شادی 16 سالہ مینا نامی لڑکی سے طے تھی جس نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پرکاش طے شدہ دن بارات لے کر پہنچا لیکن اس کے ارمانوں پر اطلاع ملنے پر محکمہ چائلڈ ویلفیئر نے عین وقت پر چھاپہ مار کر اور غیر قانونی تقریب روک کر کیا۔
محکمے کے حکام نے لڑکی کے کم عمر ہونے کے باعث اہل خانہ کو شادی روکنے کا حکم دیا بصورت دیگر ان پر چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا تھا۔
اس موقع پر اہل خانہ نے لڑکی کی عمر 18 سال ہونے تک شادی ملتوی کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور بارات خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی لیکن دولہا جنونی حالت میں چند گھنٹے بعد واپس دلہن کے گھر میں گھسا اور لڑکی کا سر کاٹ کر اپنے ساتھ لے گیا۔
پولیس نے بتایا کہ پرکاش نے لڑکی کے والدین پر حملہ کیا جس کے بعد وہ مینا کو گھر سے گھسیٹ کا کافی دور لے گیا اور وہاں لے جا کر اس کا سر تن سے جدا کرکے اپنے ساتھ لے گیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں جب کہ اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، جنسی جرائم اور بچوں کے تحفظ کے قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔