تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ: اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکیں

کراچی: لیاری میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر آپریشن جاری ہے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آج اب تک ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی جن میں 10 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔
عمارت میں ہر فلور پر کتنے گھر تھے؟

لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کی مالکن خاتون کے بھتیجے نے بتایا کہ عمارت کے ہر فلور پر تین پورشن تھے اور جب بھی یہاں آنا ہوا عمارت لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ، بیٹا انتقال کرگیا اور3 رشتے دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز جمعہ کو لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے۔

جواب دیں

Back to top button