پاکستان

مظفرآباد میدان جنگ بن گیا، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

مظفرآباد میں آزادکشمیر آنے والے راستے پر رینجرز اور مظاہرین میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

آزادکشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد میدان جنگ بن گیا۔ ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور فورسز میں جھڑپوں سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس اور فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ شوڑاں کے مقام پر مظاہرین نےگاڑیاں جلادیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی لانگ مارچ کےقافلےاسمبلی کےسامنےپہنچ گئے ہیں اور شرکا نے امبور کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے۔

حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے جب کہ موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔

آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بھی پہیہ جام ہڑتال ہے اور کاروباری و تجارتی مارکیٹیں اور مراکز بند ہیں۔ حالات کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button