جرم کہانی

گیس چوری کریک ڈاؤن: 92 گیس کنکشن منقطع، 22 لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 92 گیس کنکشن منقطع کردیے. جبکہ 22 لاکھ سے زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 70 گیس کنکشن منقطع کیے اور 19 لاکھ 30 ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہالپور میں ٹیم نے 2 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔

راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیے گئے30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مزید 1FIRبھی درج کی گئی۔ گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔
فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کیے گئے مزید 40 ہزار کے جرمانے بھی درج کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button