دنیا

حوثی ملیشیا نے صنعا میں حماس کو میزبانی کی پیشکش کر دی

گذشتہ گھنٹوں کے دوران پھیلنے والی ان اطلاعات کے بعد کہ قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی میں اپنے کردار کا جائزہ لے رہا ہے۔ دوسری جانب دوحہ میں تحریک کے سیاسی دفتر کو بند کرنے کے امکان کے ساتھ حوثیوں کی ایک نئی پیش کش سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے حماس کو صنعا میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کی متنازعہ آفر کی ہے۔

یمنی گروپ کے سیاسی بیورو کے رہنما محمد البخیتی نے صنعا میں حماس کے رہ نماؤں کی میزبانی کی پیشکش کی۔
"ایکس” پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہا یک بیان میں بخیتی نے کہا کہ "صنعا کو حماس تحریک کے سیاسی دفتر کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے، چاہے نتائج کچھ بھی ہوں”۔

البخیتی نے مزید کہا کہ ہم حماس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں چاہیے ہم پرآسمان ہی کیوں کہ ٹوٹ پڑے۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب قطری حکومت کے جائزے سے واقف ایک اہلکار نے انکشاف کیا کہ وہ غزہ کی جنگ میں ثالثی کے کردار کے وسیع تر جائزے کے حصے کے طور پر حماس کے سیاسی دفتر کو بند کر سکتا ہے۔

اہلکار نے کل رائٹرز کو بتایا کہ دوحہ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ آیا حماس کو اپنا سیاسی دفتر چلانے کی اجازت دی جائےیا اسے بند کردیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button