سیاسیات

کیا اے ایس پی شہر بانو شہرت کے بعد لاکھوں روپے کی بھاری تنخواہ پاتی ہیں؟

متعدد سوشل میڈیا سائٹس پر یہ دعوے کیئے جا تے رہے ہیں کہ اے اسی پی شہربانو کو بہت زیادہ مراعات ملتی ہیں اور اس حوالےسے انکی سپیشل تنخواہ جو کہ 7 لاکھ تک بتائی جاتی تھی بھی سامنے آئی۔

تاہم اب ان قیاس آرائیوں کا دم ٹوٹ گیا ہے۔ لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( اے ایس پی ) شہر بانو نقوی نے اپنی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے پروگرام میں اس سے متعلق سوال کے جواب میں اے ایس پی شہر بانو نے بتایا کہ میری سرکاری تنخواہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہے ، اس کے علاوہ دیگر مراعات میں ہمیں پیٹرول، الاؤنسز، یونیفارم الاؤنس، سرکاری گاڑی دی جاتی ہے۔

شیربانو نقوی کا کہنا تھا کہ جب سرکار آپ کا اتنا خیال رکھےتو پھر ذمہ داریوں میں کمی کی کوئی چیز نہیں رہ جاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button