ٹیکنالوجی

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پربھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا۔

ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ آئی کیوب کی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنہ اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیا گیا ہے، چاند کی تصاویر بنانے کے لیے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔

ڈاکٹرخرم خورشید کا بتانا ہے کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور یہ مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے مصنوعی سیارے کا وزن سات کلو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button