Uncategorized

’رابی پیرزادہ کو نکاح کا پیغام مت بھیجیں ، مفتی طارق مسعود

پاکستان کے معروف مفتی طارق مسعود نے خطاط اور سابقہ پاپ گلوکارہ رابی پیرزاد کو شادی کی پیشکش بھجوانے سے منع کرنے کا انکشاف کردیا۔

مردوں کو زیادہ سے زیادہ شادیاں کرنے پر زور دینے والے مفتی طارق مسعود کی ایک ویڈیو کلپ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کی جو ان کے خطاب کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں طارق مسعود رشتہ بھجواتے وقت لڑکی کے جوڑ والا لڑکا ہونے پر بیان دیتے نظر آئے جس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے رابی پیرزادہ کے حوالے سے ایک واقعہ سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘ ماضی میں جب میں رابی پیرزادہ سے لاہور میں ملا تھا اس وقت ایک شخص نے مجھ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اس لیے میں نے اس سے ملاقات کرلی

انہوں نے کہا کہ ‘ اس شخص نے مجھ سے بار بار ملنا چاہا جس پر میں نے پوچھا کہ یہ کیوں بار بار مل رہے ہیں، انکو اصل کام کیا ہے؟ جس پر پتہ چلا کہ وہ میرے ذریعےرابی پیرزادہ کو شادی کا پیغام بھجوانا چاہتے ہیں’۔

اس واقعہ کو بتاتے ہوئے مفتی طارق مسعود نے اس شخص کے رنگ روپ کا خاکہ کھینچتے ہوئے بتایا کہ اس شخص کی رنگت اتنی گہری تھی کہ اندھیرے میں نظر نہ آئے اور بے حد دبلے بھی’۔

اس کے بعد انہوں نے واضح کیا کہ ‘اس واقعے کو بتانے کا مقصد ہرگز اس شخص کا مذاق اڑانا نہیں ہے اور نہ ہی غیبت کیونکہ آپ لوگ تو جانتے ہی نہیں بات کس کی ہو رہی ہے’۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘ میں نے اس شخص کی مدد کرنے سے انکار کردیا کہ میں رشتہ نہیں بھجواسکتا کیونکہ نہ ہی میں یہ جانتا ہوں کہ آیا خاتون شادی شدہ ہیں یا کنواری اور میرا اتنا ظرف نہیں کہ آپ کا رشتہ ان کے لیے بھیجوں کیونکہ رشتے میں جوڑ ہونا لازمی ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button