
بھارتی شہر ممبئی میں انتہا پسند حکومت کی جانب سے بذریعہ لاؤڈ اسپیکر اذان دینے پر عائد پابندی کے بعد ممبئی کی مساجد ڈیجیٹلائز ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر عائد پابندی کے جواب میں چھ مساجد نے ایک نئی موبائل ایپ، ’آن لائن اذان‘ کا رخ کرلیا ہے، تاکہ نمازیوں تک بروقت اذان پہنچائی جاسکے
تامل ناڈو کی ایک فرم نے اس ایپ کو ڈیزائن کیا ہے، جس پر مفت میں رجسٹرڈ مساجد سے براہ راست اذان کی آڈیو کو اسٹریم کیا جاتا ہے