فن اور فنکار

بالی ووڈ ہیرو ایوشمان کھرانہ کے دل دل پاکستان گانے پربھارت میں آگ لگ گئی

بالی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان کا مقبول ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گنگنا رہے ہیں۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ کچھ روز قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں بولی وڈ کے نامور اداکار نے شرکت کی تھی جن میں عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رنبیر کپور، وکی کوشل اور آیوشمان کھرانہ جیسے کئی اے لسٹرز اداکار شامل تھے۔

تاہم حال ہی میں آیوشمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کا مقبول نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ایکس صارف نے ایک کیپشن کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آیوشمان کو بیوقوف کہتے ہوئے لکھا کہ ’آیوشمان اس وقت ’دل دل پاکستان‘ گا رہے تھے جب پاکستانی ہمارے فوجیوں اور معصوم شہریوں کو مار رہے تھے، تعجب کی بات نہیں کہ وہ رام مندر کو دیکھ کر اتنا پریشان ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button