سپیشل رپورٹ

تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ

سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر تعلیمی اداروں میں اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کو ایک سال مکمل ہوگیا، راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اورطلبا کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جائےگا۔ یوم سیاہ منانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا جائےگا۔

پروگرام کی نگرانی کے لیے انتظامیہ اسکولز کا دورہ کرے گی، تقریب کے دوران کسی کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروگرام کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری پرنسپل پرہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button